Surah Fatiha Translation Urdu, Surah Fatiha Ka Tarjum,Fatiha Tafseer
Surah Fatiha Translation Urdu, Surah Fatiha Ka Tarjum, Fatiha Tafseer&
﷽
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿2﴾
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ﴿3﴾
بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿4﴾
جو روز جزاء کا مالک ہے۔
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿5﴾
(اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿6﴾
ہم کو سیدھا راستہ دکھا۔
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿7﴾
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے فضل کیا۔ ان کا راستہ نہیں جن پر تیرا غضب ہوا، اور نہ ان لوگوں کا راستہ جو راستے سے بھٹک گئے۔
Tafseer
سورة فاتحہ کا نام اور وجہ تسمیہ < /h2>
اس کا ایک نام : فاتحہ ہے کیونکہ قرآن کریم کا افتتاح اور اس كى شروعات اسی سے ہوتى ہے ،اس کا دوسرا نام ” الحمد “ ہے کیونکہ الحمد سے شروع کی جاتی ہے ، اس کا تیسرا نام ” ام القرآن “ یا ام الکتاب “ ام “ ہر چیز کی اصل کو کہتے ہیں کیونکہ اس سورة کے مضامین پورے قرآن کے لیے بمنزلہ اصل اور جڑ کے ہیں، اور اس سورة فاتحہ میں پورے قرآن کریم کے مضامین کا اجمالی خاکہ موجود ہے جس کی تفصیل پورا قرآن کریم ہے ۔
اس کا چوتھا نام ” سبع مثانی “ ہے یعنی سات آیتیں دہرائی ہوئی کیونکہ اس سورة کو نماز کی ہر رکعت میں دہرایا جاتا ہے۔ اس کا پانچواں نام : ” کافیہ “ ہے کیونکہ قرآن کریم کے سارے مضامین پر اجمالی طور پر کافی ہے ، اس کا چھٹا نام ” سورة الکنز “۔ ہے کنز کے معنی خزانہ کے ہیں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: سورة فاتحہ میرے عرش کے خزانوں میں ایک خزانہ ہے ، اس کا ساتواں نام ” سورة الشفاء “ ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا فاتحہ موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے ، اس کا آٹھواں نام : ” سورة الاساس “ ہے اساس کا معنی بنیاد ہے کیونکہ یہ سورة پورے قرآن کریم کی بنیاد ہے۔
For watching word by word translation click here

Comments
Post a Comment